ارجنٹائن ڈاکار ریلی کا میلہ روساریو میں سج گیا

Dakar Rally

Dakar Rally

روساریو (جیوڈیسک) ارجنٹائن ڈاکار ریلی کا میلہ روساریو میں سج گیا۔ دنیا بھر سے ڈاکار ریلی میں شریک ڈرائیورز نے اپنی فیملیز کے ساتھ ریس کی پریکٹس کی۔

ارجنٹائن کے شہر روساریو میں کار ریلی کا ایونٹ آج سے شروع ہو گا۔ دنیا بھر سے آنیوالے ڈرائیورز نے مقابلے سے پہلے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ڈرائیونگ کی پریکٹس کی۔

کار ریلی ریس میں اپنے فیورٹ ڈرائیورز کو سامنے دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

ریسنگ ایونٹ 13 دن جاری رہے گا جس میں شرکاء کو نو ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا ہو گا۔