بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کے کار ایونٹ میں ڈرائیورز نے ریتلے ٹریک پر حلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ کچھ ڈرائیورز صحرائی میدان میں ہمت ہار گئے۔
کار ایونٹ میں فرانس کے اسٹیفنی پیٹر ہیسنل نے شاندار پارفارمنس دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ قطری ڈرائیور دوسرے نمبر پر رہے۔
بائیک ایونٹ میں بھی رائیڈرز نے جیت کے لیے خوب زور بازو لگایا۔ سلواکیا کے رائیڈر سٹیفن مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کر کے سرفہرست رہے۔