ارجنٹائن کے ڈیل پوترو نے سٹی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا

Open Tennis

Open Tennis

ارجنٹائن (جیوڈیسک) ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوترو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے کارلسبیڈ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ واشنگٹن میں کھیلے جانے والے ٹائٹل معرکے میں ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوترو نے میزبان کھلاڑی جان اسنر کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔

امریکی کھلاڑی نے کھیل کا جارحانہ انداز کیا۔ اسنر نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ لیکن وہ اس برتری کو قائم نہ رکھ سکے۔ ڈیل پوترو نے دوسرا سیٹ چھ ایک سے جیت کر برتری کا خاتمہ کردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی ارجنٹائن کھلاڑی نے حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور چھ دو سے سیٹ جیتے ہوئے ایک اعشاریہ تین ملین ڈالر کی انعامی رقم کا ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

کیلیفورینا میں ہونے والے کارلسبیڈ اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے جیت لیا۔ اسٹوسر نے فائنل میں عالمی نمبر دو بیلاروس کی وکٹوریا ازرینکا کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ دو سے قابو کیا۔ اسٹوسر نے دو سال بعد کوئی ٹائٹل جیتا ہے۔