ارجنٹائن فٹبال چیمپئین شپ : ویلیز کی ٹگرے کے خلاف کامیابی

Argentine Football

Argentine Football

ویلیز (جیوڈیسک) ویلیز سارس فیلڈ نے ٹگرے کو شکست دے کر ارجنٹائن فٹبال چیمپئین شپ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ بیونس آئرس میں ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

دوسرے ہاف میں ویلیز نے برتری حاصل کر لی۔ چون منٹ میں ویلیز اسٹرائیکر نے گول اسکور کر کے مقابلہ ایک صفر کر دیا۔ باسٹویں منٹ میں حریف ٹیم نے اینجل ڈیاز کے گول کی بدولت مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر کر دیا۔ انجری ٹائم میں پریٹو نے فیصلہ کن گول اسکور کیا اور ویلیز کو سیزن کی پہلی کامیابی دلا دی۔