بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں بوکا جونئیرز اور لانوس کی ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا ۔
ارجنٹائن میں کھیلے گئے فٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ،کھیل کے تیئسویں منٹ میں میزبان ٹیم لانوس کے کھلاڑی گلوریمو نے پہلا گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی، بوکا کی جانب سے سٹرائیکر ایمانوئیل نے گول سکور کر کے حساب برابر کیا۔
لانوس کے نے باسٹھویں منٹ میں شاندار کک لگا کر گیند جال میں پھینکی اور برتری دو ایک کی لیکن اس کے تین منٹ بعد ہی بوکا کے کھلاڑی نے سنسنی خیز گول کر کے مقابلہ دوبارہ برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا، لیگ میں لانوس کی ٹیم دوسری پوزیشن پر ہے۔