ارجنٹینا (جیوڈیسک) ارجنٹینا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، خطر ناک آگ سے نیشنل پارک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ارجنٹینا کے جنوبی صوبے کے Andes پہاڑی سلسلے میں آگ تیزی سے پھیلتی جارہی ہے، پانچ روز قبل لگنے والی آگ سے اب تک 16 سو ہیکٹر رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔
ارجنٹینا کا قومی پارک میں آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ چار طیارے، تین ہیلی کاپٹر اور فائر فائٹرز کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔