ارجنٹائن: گرمی کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

 Heat

Heat

بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹائن میں گرمی کا چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے بعد شدید لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

دارالحکومت بیونس آئرس میں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا ہے۔ شدید گرمی کے باعث شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ شہری بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

جنہوں نے مختلف مقامات پر توڑ پھوڑ کی۔ شہری احتجاجا بجلی کے پولز اور ٹریفک سگنلز پر ڈنڈے برسا کر اپنا غصہ نکالتے رہے۔ دوسری جانب حکومت نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔