ارجنٹینا: سابق صدر کو اسلحہ اسمگلنگ کیس میں سات سال کی سزا

Argentina

Argentina

ارجنٹینا کے سابق صدر کارلس مینم کو اسلحہ اسمگلنگ کیس میں سات سال قید کی سزا سنادی گئی ہے غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹینا کے سابق صدر کارلس مینم کو نوے کی دہائی میں کروشیا اور ایکوڈور کو غیر قانونی طور پر اسلحہ اسمگل کرنیکا الزام ثابت ہونے پر عدالت نے سات سال قید کی سزا سنا دی ہے تاہم ملکی آئین کے تحت ایوان بالا کا رکن یعنی سینٹر ہونے کے سبب انہیں جیل جانے سے استشنی حاصل ہے ۔

ارجنٹینا میں حکومتی خزانے کو نقصان اور بدعنوانی کے الزام میں سات سال قید بامشقت یا تین سال سے چودہ سال تک کوئی بھی پبلک اور سرکاری عہدہ رکھنے کے لیے نا اہل قرار دے دیا جاتا ہے۔ سابق وزیر داخلہ اوسکر اوملین کو بھی اسلحہ اسمگلنگ کیس میں عدالت نے ساڑے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔