ارجنٹائن : ٹیکس میں اضافہ کے خلاف ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال

Argentina

Argentina

ارجنٹائن (جیوڈیسک) میں ٹرک ڈرائیورز کی ٹیکس میں اضافہ کے خلاف ہڑتال اور مطالبات کے حق میں صدارتی محل کی جانب مارچ کیا۔ ارجنٹائن کی ٹرک یونین نے ٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف ہڑتال کی اور ہزاروں ٹرک ڈرائیورز نے صدارتی محل کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

کہ مزدوروں کو ریلیف فراہم کریں۔ یونین کا کہنا تھا کہ صدر کرسٹینا فرنانڈز دوہزار گیارہ میں جب دوبارہ اقتدار میں آئے تھے تو انہوں نے منتخب ہونے سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مزدوروں کے معاملات کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں گے۔ تاہم انہوں نے مزدوروں کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔

اور پچھلے پانچ سال میں مہنگائی میں صرف اضافہ ہوا ہے۔ ڈرائیور یونین کی ہڑتال کے باعث ملک بھر کی بندرگاہوں سے اندرون ملک چیزوں کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی۔ ارجنٹائن میں اکتوبر میں وسط مدتی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔