بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹائن میں ٹریفک حادثے میں پوپ فرانسس کے تین رشتہ دار ہلاک ہو گئے۔
ویٹی کن اور مقامی حکام نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پوپ فرانسس کے بھائی کا 38 سالہ بیٹا اپنی فیملی کے ہمراہ وسطی صوبہ کورڈوبا جارہا تھا کہ ان کی کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پوپ کے بھتیجے کی اہلیہ اور دو بچے ہلاک ہو گئے۔
جب کہ ان کا بھتیجا شدید زخمی ہو گیا۔ ویٹی کن کے ترجمان کے مطابق پوپ کو اس حادثے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے جس پر انہوں نے شدید غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔