فارورڈ پوزیشن کے اسٹائلش کھلاڑی لیونل میسی چوبیس جون انیس سو ستاسی کو ارجنٹینا میں پیدا ہوئے۔ میسی نے پانچ سال کی عمر میں فٹبال کھیلنا شروع کیا۔
حریف کھلاڑیوں کو ڈاج دینے اور چھینا جھپٹی سے مدمقابل پر دھاک بٹھانے والے میسی کو پیدائش کے سال کی مناسبت سے “مشین آف ستاسی” کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ دس نمبر کی شرٹ سے جانے پہچانے جانے والے میسی نے بیاسی انٹرنیشنل میچوں میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی اور پینتیس گول اسکور کئے۔
اسپینش کلب بارسلونا کے سپر اسٹار میسی نے تین سو اناسی میچوں میں تین سو تیرہ گول داغے۔ انہوں نے سال کے بہترین کھلاڑی کے علاوہ دوہزار دس سے فیفا بیلون ڈی اور کا مسلسل تین بار ایوارڈ جیتا۔ حال ہی میں لیونل میسی ٹیکس چوری کے الزام کیباعث میڈیا کے لئے “ہاٹ کیک” بنے ہوئے ہیں۔