ارجنٹائن (جیوڈیسک) کے چڑیا گھر میں ننھے زرافے کی آمد سے رونق میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بچے نئے زرافے کا نام رکھنے کو بے تاب ہیں۔ ارجنٹائن کے چڑیا گھر میں آج کل خوب رونق ہے۔ اور آخر یہ رونق کیوں نہ ہو، اتنے دنوں بعد ننھے زرافے کی آمد جو ہوئی ہے۔
دس جولائی کو چڑیا گھر میں زرافے کی پیدائش کی خبر سن کر گرمیوں میں اسکول جانے والے ننھے منے بچے اس زرافے کو دیکھنے کے لئے روز روز اسکول سے واپسی پر چڑیا گھر کا رخ کرتے لیکن انتطامیہ نے سات دن تک ننھے زرافے کی ایک جھلک تک نہ دکھائی۔
لیکن ان بچوں کاانتظار رنگ لایا اور ساڑھے چھ فٹ ننھا زرافہ آخر کار منظر عام پر آیا۔ خوبصورت زرافے کو دیکھ کر بچوں کا خوشی سے براحال ہو گیا۔ مگر اب انہیں اس زرافے کا نام رکھنے کی فکر ہوگئی ہے۔ جس کے لئے یہ روز روز بینر لے کر کھڑے ہو جاتے۔ انتطامیہ نے یقین دھانی کرائی ہے کہ جلد ہی نئے زرافے کا نام بھی رکھ لیا جائے گا۔