ارجنٹائن میں تنخواہوں پر مذاکرات ناکام، اساتذہ کی ہڑتال

Teachers Strike

Teachers Strike

بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹائن میں بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا، تنخواہوں میں اضافے پر حکومت سے مذاکرات میں ناکامی پراساتذہ نے ہڑتال کردی۔ دارالحکومت بیونس آئرس میں اساتذہ کی ہڑتال کے باعث کئی اسکول بند پڑے ہیں، اساتذہ یونین کاکہناہے کہ مہنگائی میں ڈبل فگر اضافہ ہوا ہے۔

اور تنخواہوں میں 31 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جوان کو منظور نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ 15 روز سے جاری ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ جلد اس کا کوئی حل نکالاجائے۔