آرگو کو بہترین فلم اور جینیفر لارنس کو بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ مل گیا

Oscar

Oscar

لاس اینجلس (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈز کا رنگا رنگ میلا جاری ہے۔ بہترین فلم کا آسکر فلم آرگو کو دیا گیا ہے۔ بہترین ہدایت کار کا آسکر ایوارڈ فلم لائف آف پائے کے لیے آنگ لی کے حصے میں آیا ہے۔لنکن میں اپنے جوہر دکھانے پر اداکار ڈینیل ڈے لوئیس کو بہترین اداکار کا انعام دیا گیا ہے۔

جبکہ سلور لائننگز پلے بک کے لیے جینیفر لارنس کو بہترین اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔ آسکر ایوارڈ کی تقریب اتوار کی شب لاس اینجلس کی کاونٹی ہالی وڈ میں ہوئی ۔ بین الاقوامی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز کی85 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن ووٹنگ کروائی گئی تھی۔

آسکرز کی 24 کیٹیگریوں کے لیے اکیڈمی آف موشن پیکچر آرٹس اینڈ سائسنز کے پانچ ہزار 800 سے زائد ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا، جو آٹھ فروری کو شروع ہوئی تھی۔ یہ مرحلہ منگل کی شام تک جاری رہا تھا۔