ترک وزیراعظم نے مظاہرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

Turkish Prime Minister

Turkish Prime Minister

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے شہر استنبول کا تقسیم سکوائر مظاہرین اور پولیس کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے، ترک وزیر اعظم طیب اردگان نے مظاہرین کوسنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔ ترکی کے ثقافتی دارلحکومت استنبول کے تقسیم چوک میں مظاہرین خیمہ زن ہیں، پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں اور پانی کی توپوں سے نشانہ بنایا تو جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملے کیے۔

استنبول کے گورنر حسین ایونی متلو نے کہا ہے کہ جب تک سیکیورٹی صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی لوگ یہاں نہ آئیں۔ انھوں نے مظاہرین سے مطالبہ کیا کہ تقسیم سکوائر چھوڑ دیا جائے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ وزیر اعظم ترکی کے سیکیولر نظام کو اسلامی نظام سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔