ٹھٹھہ (جیوڈیسک) ٹھٹھہ کے سیلاب زدگان کے لیے خوش خبری ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے ٹھٹھہ میں متاثرین کیلئے 300 ایکڑ اراضی پر دو ہزار 120 مکانوں پر مشتمل ترکش ہاوسنگ اسکیم کو صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالیکر دیا گیا۔ ترکش ہاوسنگ اسکیم کے سلسلے میں تقریب وزیر اعلی ہاوس کراچی میں ہوئی۔
جس میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، ترکی کے قونصل جنرل سمیت متعلقہ حکام اور ضلع ٹھٹھہ کی انتظامیہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان اور اسکے عوام کی مدد کی ہے۔ سید قائم علی شاہ نے ہدایات دیں۔
کہ ہاوسنگ اسکیم کیلئے فراہمی و نکاسی آب،بجلی اور دیگر سہولیات کا فوری بندوبست کیا جائے۔ اس موقع پر ترکی کے قونصل جنرل نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لئے تعمیر کی گئی دو ہزار 120 مکانوں پر مشتمل ترکش ہاوسنگ اسکیم میں 3 مساجد، ایک ہائی اسکول، کمیونٹی ہال،بزنس سینٹر، اسپورٹس کمپلیکس اور ایک پلے گراونڈ بھی موجود ہے۔