زیارت: سردیوں کی چھٹیوں اور نقل مکانی کی وجہ سے زیارت کے طلباء کے قیمتی وقت کوضائع ہونے سے بچانے کے لئے آریانہ گروپ زیارت کی جانب سے ایک واک کا اہتمام کیاگیا ۔واک میں سکول کے طلباء ،اساتذہ کرام ،والدین اور ضلع کے سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی واک کے شرکاء نے پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے جس پر نعرے درج تھے کہ والدین اپنے بچوں کے قیمتی وقت کو ضیاع سے بچانے کے لئے ہمارا ساتھ دیں ۔مارچ میں بچوں کو داخل کرواکر نومبر کے اختتام تک پڑھنے دے ۔اور سردیوں میں بچوں کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے متبادل بندوبست کی جائے ۔واک شہرکے مختلف حصوں سے ہوتا ہو اڈپٹی کمشنر زیارت کے آفس کے سامنے جمع ہو ا۔ ڈپٹی کمشنرزیارت عبدالخالق مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زیارت کی اس اہم مسلئے کو اجاگر کر کے آریانہ سکول نے ایک انتہائی اہم قدم اٹھایا ہے۔ اور میں کئی سالوں سے دیکھ رہا ہوں کہ زیارت کے طلباء جس طرح تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں اس پر مجھے انتہائی دکھ ہے ہم آریانہ گروپ کے اس مثبت قدم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہمیشہ یاد رکھے گے۔
ڈائریکٹر آریانہ سکولز محمد یعقوب کاکڑ کا کہنا تھا کہ والدین اس اہم مسلئے پرہمارا بھر پور ساتھ دیں تاکہ ہمارے مستقبل کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے ۔ہم چاہتے ہیں کہ زیارت کے طلباے صوبے کے دوسرے علاقوں کی طرح پڑھائی کرے ۔ زیارت کے لوگ نقل مکانی کرکے جسکی وجہ سے ان کے بچوں کا دو سے تین مہینوں کی پڑھائی ضائع ہو جاتی ہے ۔ جو کہ مستقبل کے معماروں کے لئے سخت نقصا ن دہ ہیں۔اور ہماری ہی کوشش ہیں کہ والدین سردیوں کی چھٹیوں میں بھی اپنے بچوں کے لئے پڑھائی کامتبادل بندوبست کرائیں ۔اس کے علاوہ خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چئیرمین زیارت سردار میروائس خان سارنگزئی ، سماجی شخصیت محمد ہاشم کاکڑ ، الہجرہ کالج کے ڈاکٹر خیر محمد ، سیاسی رہنماء ملک حبیب اللہ کاکڑ ، حافظ دوست محمد سارنگزئی ، محمد اکبرکاکڑودیگر کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں آریانہ گروپ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور آریانہ ایجوکیشن گروپ نے تعلیمی شعبے میں میدان مار لیا ہے ۔آریانہ گروپ نے اہم مسلئے کی جانب ہماری توجہ مبذول کرائی جو کہ قابل تعریف ہے۔آج اس واک کی بدولت بہت سے لوگوں میں اپنے مستقبل کے معماروں کو بہترین تعلم دینے میں مدد ملی ہے اور اور دسردیوں میں ان کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے کوشش کرینگے۔ بعد میں محمد ہاشم کاکڑ نے آریانہ سکول کی جانب سے قرار دادیں پیش کی کہ زیارت کے سکولوں میں ٩ مہینے پڑھائی ہونی چائے۔زیارت کے قریبی سکولوں کو گیس کی سہولیات دی جائے ۔سردیوں کی چھٹیوں میں طلباء کی پڑھائی کے لئے متبادل بندوبست کی جائے متفقہ اور کثرت رائے سے ان تمام قرار دادوں کا منظور کر لیا گیا۔۔ آخر میں پرنسپل آریانہ سکول زیارت عبدالحمید کاکڑ نے تمام معززین کا شکریہ اد کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے ہمیں ٹائم فراہم کی جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زیارت موٹر سائیکل حادثہ زیارت:گزشتہ روز خانوزئی کے علاقے خوشاب میں موٹر سائیکل حادثے کی وجہ سے زیارت احمدون کے رہائشی طواب شاہ ولدملا جمعہ آغا شدید زخمی ہوئے تھے ۔ دو دن تک ہسپتا ل میں زیر علاج رہنے کے بعد بروز جمعرات کو انتقال کرگئے ۔مرحوم کوکلی احمدون میں سپردخاک کر دیا گیا اور فاتحہ خوانی ان کی رہائشکاہ کلی احمدون میں جاری ہے۔