لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حکومتی دھڑے نے عارف حسن کو ہتک عزت کا پچاس کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔
عارف حسن کو حکومتی پی او اے کے سیکرٹری خواجہ فاروق کی جانب سے نوٹس بھجوایا گیا۔ خواجہ فاروق کے مطابق عارف حسن نے آئی او سی اور او سی اے میں غلط بیانی سے کام لیا اور انٹرنیشنل تنظیموں میں عارف حسن نے پاکستان کی بدنامی کی۔ عارف حسن حکومت مخالف پی او اے کے صدر ہیں۔