عارف خان نیازی کا چوہدری نذیر احمد کے ہمراہ دورہ سبزی منڈی

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی کا سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی چوہدری نذیر احمد کے ہمراہ خصوصی دورہ سبزی منڈی، سبزیوں پھلوں کے معیار، قیمت اور خریدو فروخت کے نظام کا جائزہ لے کر اس پر اظہار اطمینان کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف خان نیازی نے سبزی منڈی کے تاجروں کے مسائل بھی بغور سنے اور ا ن کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ سبزی منڈی کے دورہ کا مقصد سبزیوں اور پھلوں کی مناسب قیمت پر فروخت کرنے کے لیے حکمت عملی کے مطابق صورتحال کا جائزہ لینا تھا عوام کے لیے سبزیوں اور پھلوں کے معیار کے ساتھ ساتھ ان کی موزوں قیمت پر فراہمی یقینی بنانا ہے۔

ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے ہر جگہ پہنچ کر اس کے تدارک کے لیے کام کریں گے عوام کے لیے سبزیوں اور پھلوں کا معیار ہونا نہایت اہم ایشو ہے اور اس ایشو پر عوامی امنگوں کے مطابق عملدرآمد کر کے انہیں ریلیف فراہم کریں گے۔

Muhammad Arif Visit

Muhammad Arif Visit