مصطفی آباد/للیانی: عارف میموریل ہسپتال کے زیر اہتمام میڈیکل کانفرس کی تیاری عروج پر، میڈیکل کانفرس18اپریل کو منعقد ہو گی، تفصیلات کے مطابق عارف میموریل ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام 18اپریل کو میڈیکل کانفرس منعقد ہو گی، جس میں ملک بھر سے مختلف شعبہ جات سے پروفیسر حضرات تحقیقی مقالہ جات پڑھیں گے، ایم ایس ڈاکٹر جمال صمدانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عارف میموریل ہسپتال خدمت خلق کے جذبہ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔
جس میں بیڈ کے چارجز وصول نہیں کئے جاتے اور مستحق مریضوں کا علاج فری کیا جاتا ہے، جبکہ مریضوں کو ہسپتال تک فری ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں۔ عارف میموریل ہسپتال میں ہر بدھ کو ہونٹ اور تالو کٹے مریضوں کا فری آپریشن کیا جاتا ہے، ہسپتال میں جدید مشینری اور پروفیسر حضرات کی خدمات حاصل کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔