ایریزونا (جیوڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا میں جنگل میں لگی آگ پھیلنے لگی، قریبی آبادیوں کے مکینوں کو گھر خالی کرنے پڑے۔
ایریزونا کے شہر فینیکس کے جنوب مشرقی پہاڑی علاقوں میں دو روز پہلے لگی آگ پھیل گئی، محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ سے پچاس ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑے درخت اور پودے جل کر راکھ ہو گئے۔
ایک سو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ صورتحال کے پیش نظر ہیلی کاپٹروں کو طلب کر لیا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق آگ سے قریبی آبادی میں پچیس گھروں کو شدید خطرہ ہے جبکہ ایک سو کے لگ بھگ گھروں کے مکینوں کو محفوظ مقامات منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔