بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹائین میں فٹ بال کھلاڑی کو کتے کو مارنا مہنگا پڑ گیا، ریفری نے سزا کے طور پر پلیئر کو مقابلے سے باہر کر دیا۔ ارجنٹائین فٹبال لیگ میچ کے دوران ایک کتا اچانک گرانڈ میں گھس آیا۔
بیلا وسٹا ٹیم کے کھلاڑی جوزے جیمی نیز نے کتے کو اٹھا کر گرانڈ سے باہر پھینک دیا جس سے شائقین اور مخالف ٹیم کے کھلاڑی مشتعل ہو گئے۔ شائقین نے جوزے پر مختلف اشیا بھی پھینکیں۔ ریفری نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کتے کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھا دیا۔