ممبئی (جیوڈیسک) عام طور پر بالی ووڈ کے اسٹارز اپنی محبوبہ یا محبوب کے نام کا ٹیٹو بنواتے نظر آتے ہیں لیکن بالی ووڈ کے عشق زادے ارجن کپور نے اپنی مرحومہ ماں مو نا کپور کی یاد میں ما ں کے الفاظ کا ٹیٹو اپنی کلائی پر بنوا لیا ہے۔
ارجن کی ماں اب ان کے پاس نہیں لیکن ان کی یادیں ہر دم ان کے ساتھ ہی رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اپنے سیدھے ہاتھ کی کلائی میں ہندی زبان میں لفظ ماں کھدواکر انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ہمیشہ کیلئے اپنے مزید قریب کر لیا ہے۔