ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کے مایہ ناز اداکار ارجن رام پال اوران کی بیوی میہر جاسیہ نے شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔
دونوں نے دو دہائیوں تک جاری رہنے والے تعلق یکسر ختم کرتے ہوئے انہونی بات کی اور ان کا بیان بومبے ٹائمز میں چھپا ہے جس کے مطابق ارجن رام پال اور ان کی سابقہ سپر ماڈل بیوی کا کہنا ہے کہ گو کہ ان کے تعلقات ختم ہو گئے ہیں تاہم ان کا پیار جاری رہے گا۔
شوبزجوڑے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 سال کی طویل خوبصورت مسافت جو کہ محبت اور حسین یادوں سے بھری ہوئی ہے، ہم شیئر کرانا چاہتے ہیں کہ ، تمام سفروں کے مختلف راستے ہوتے ہیں اور ہم خیال کرتے ہیں کہ ہمیں فوری طورپر اپنی اپنی مختلف منازل کی طرف پیش قدمی کرلینی چاہیے۔ یہ اعلان کچھ اچانک نہیں کیونکہ کئی ہفتوں سے ان کی علیحدگی کی قیاس آرائیاں جاری تھیں