ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اور اداکار ارجن رام پال کی نئی بالی ووڈ فلم کہانی ٹو ریلیز کردی گئی اس سے قبل بالی ووڈ کی تھرل سے بھرپور بلاک بسٹر فلم کہانی کے سیکوئل کہانی ٹو کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کیا گیا تھا۔
فلم کی کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہوئی نظر آتی ہے جو قتل اور اغوا کے جرم میں پولیس کو مطلوب ہے ۔ودیا بالن کی فلم کہانی 2012 میں ریلیز کی جانیوالی بلاک بسٹر فلم تھی جس نے دنیا بھر میں کروڑوں کا بزنس کیا اور اس فلم کیلئے ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔