ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ابھی ہٹ اینڈ رن کیس سے مکمل طور پر جان نہیں چھوٹی تھی کہ بھارتی عدالت نے دبنگ خان کو18سال پرانے آرم ایکٹ کیس میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے شہرجودھ پور کی عدالت نے بالی ووڈاسٹار سلمان خان کوآرم ایکٹ کیس میں 10 مارچ کو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کیا تھا۔