تاشقند (جیوڈیسک) گیارہویں ایشین آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم آج رات ازبکستان روانہ ہو گی۔گیارہویں ایشین آرم ریسلنگ چیمپئن شپ ازبکستان کے شہر تاشقند میں چوبیس سے اٹھائیس جون تک کھیلی جائے گی۔
چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے اٹھارہ کھلاڑی حصہ لیں گے، جن میں پانچ خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ازبکستان روانگی سے پہلے پاکستان آرم ریسلنگ کی جانب سے کھلاڑیوں کو عشائیہ بھی دیا جائے گا۔