گزشتہ روز 2 مسلح ڈاکوئوں نے ڈینٹل ٹیکنیشن سے موٹر سائیکل چھین لی

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز 2 مسلح ڈاکوئوں نے ڈینٹل ٹیکنیشن سے موٹر سائیکل چھین لی۔

تفصیل کے مطابق کروڑ ہسپتال میں ملازم سعید احمد ولد فیض محمد اپنے پرائیویٹ کلینک سے شام 7 بجے واپس اپنے گھر بستی کلیہ جا رہا تھا کہ 2 مسلح ڈاکوئوں نے لیہ روڈ پر ریلوے پھاٹک کے قریب پسٹل دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر CD70 موٹر سائیکل نمبر DGK-6878 چھین لی۔ جس کی اطلاع فوری تھانہ کروڑ کو دی گئی لیکن ڈاکوئوں کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔