مسلح افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلا ف ہرزہ سرائی ناقبل برداشت ہے ، پاکستان عوامی تحریک

گو جرا نوالہ ( سردارعرفا ن طا ہر سے ) پاکستان عوامی تحریک ، تحریک منہا ج القرآن ، عوامی یو تھ ونگ ، وومن لیگ اور سٹو ڈنٹس مو ومنٹ کے زیر اہتمام ملک گیر پر امن مظا ہر و ں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کثیر تعدا د میں بزرگ شہریو ں ،مردو خواتین اور نوجوان لڑکو ں اور لڑکیو ں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔ مظاہرین نے مسلح افواج پاکستان ، آئی ایس آئی اور سیکیو رٹی فو رسز کے حق میں لکھے گئے بینر ز اور کتبے اٹھا ئے ہو ئے تھے ۔ پو ری فضا ء قومی نغمو ں سے گو نج اٹھی مظا ہرین نواجوان لڑکے اور لڑکیا ں افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے حق میں زبردست نعرے لگا تے رہے ”پاک فو ج زندہ با د ”، ”آئی ایس آئی زندہ با د” اور پاکستان زندہ با د ۔ مظاہرین کے بھر پو ر مجمہ سے خطاب کرتے ہو ئے صدر عوامی تحریک گو جرا نوالہ حا جی ملک فا روق احمد نے کہا کہ ملک کے اندر افواج پاکستان کا مو رال پست کر نے کی سازش تیا ر کی جا رہی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ افواج پاکستان اور محب وطن ادارے آئی ایس آئی کے خلا ف الزاما ت ملک کو پستی اور تنزلی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کی سرحدو ں کی حفاظت کرنے والے بہا در اور جر ا ت مند اداروں کے خلا ف کسی قسم کی تنقید برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔ امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے کہاکہ کوئی ایک فرد واحد قومی ادارے کے تشخص اور وقا ر کو مجروح نہیں کرسکتا ہے بلکہ اس کے پس پردہ بے شمار ملک دشمن قوتیں کا ر فرما ہیں جنہیں پر دہ سکرین پر لا نا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ زونل کو آرڈینیٹر رفیق نجم نے کہاکہ محب وطن قومی اداروں پاک آرمی اور آئی ایس آئی سے اظہا ر یکجہتی کر نے کے لیے بوڑھے بچے اور جوان میدان عمل میں نکل آئے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ملکی اداروں کو بدنام کرنے وا لے درحقیقت آرٹیکل 6 کی کھلی خلا ف ورزی کے مرتکب ہیں ۔ جو افرا د اس گھنائونی سازش میں ملو ث ہیں انہیں فوری طور پر انصا ف کے کٹہرے میں لا یا جا ئے۔

انہو ں نے کہاکہ جب تک ملک کے کسی ایک بھی فرد میں خو ن کا آخری قطرہ با قی اور سا نسیں بحال ہیں تو دل و جان سے عزیز اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچا نے کی اجا زت نہیں دیں گے ۔ حا فظہ سحر عنبرین نے کہا کہ گندے اور غلیظ نظام کے پر وردہ چند منفی عنا صر قومی اداروں کی عزت دا ئو پر لگا نے پر تلے ہو ئے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ملکی سرحدو ں کی حفاظت کرنے والے جر ات مند نواجوانو ں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے خلا ف اٹھنے والی ہر آواز کو نیست و نا بو ت کردیں گے۔

انہو ں نے کہاکہ وطن عزیز کی عفت ما آب مائیں بہنیں اور بیٹیا ں اپنے قومی ادروں کے ساتھ ہیں اور کسی بھی غدار وطن کو ان کی عزت پامال کرنے کی اجا زت ہر گز نہیں دیں گے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ملک و قوم کی خا طر جذبہ حریت اور شہا دت رکھنے وا لے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت پر معمو ر نوجوانو ں کے حق میں آواز بلند کر نے کے لیے پو ری قوم کو متحد و منظم ہو نا پڑے گا قوم کو امن کی آشا کی لو ری کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنا وقا ر اور قومی تشخص برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ مظا ہرین سے ضلعی نا ظم ہریرہ با بر ، یا سر خا ں ، را شد میر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مظا ہرین نے وطن عزیز کی خو شحالی ، امن و امان ، مسلح افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کے حق میں خصوصی دعائیں بھی کیں۔