مسلح افواج کی قربانیوں سے ہی آج یہ وطن قائم ہے۔ طاہر حسین
Posted on September 7, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز, کراچی
کراچی : ہماری غیور، جرأتمند، فرض شناس اور محب وطن افواج ہماری آزاد تشخص و استحکام کی ضمانت ہیں اور فوج کیخلاف کسی بھی قسم کی سازش، فوج کی عزت نفس کو مجروح یا اس کے مورال کو تباہ کرنے اور فوج پر الزامات و بہتان تراشی کے ذریعے فوج و عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنے کی کوشش ملک و قوم کیخلاف سازش ہے اور آج خود کو محب طن کہلانے والی قوتیں اور امن و انصاف کے علمبردار جمہوریت کے نام پر یسا کرتے دکھائی دے رہے ہیں جو کسی بھی طور ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما طارق کلیم، صوبائی جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو، شاہد قریشی، اسلم مینائی اور انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے 6 ستمبر ”یوم دفاع ” کے موقع پر اے پی ایم ایل ہاؤس میں شہدائے جنگ ستمبر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6ستمبر کا دن پاکستان اور عسکری تاریخ میں اس بات کے ثبوت کا دن ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی حفاظت و تقدیس کیلئے ہمہ وقت چوکنا ہیں۔
جوش و جذبے اور دفاعی مہارت سے لیس اور ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم رکھتی ہیںمگر مشرف سے سیاسی رنجش رکھنے والی مفاد پرست اور عوام دشمنی قوتیں سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کو عدالتوں میں گھسیٹ کر فوج کا مورال تباہ کرنے اور مشرف ٹرائل کے ذریعے فوج کو خوفزدہ کرکے اس خود مختار ادارے کو بھی عوام دشمن استحصال مافیا کا تابع و فرمانبردار بنانے کی سازش کر رہی ہیں جو یقینا ملک، قوم اور فوج کیخلاف قبیح سازش ہے۔