ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں سے متعلق کہا ہے کہ وطن عزیز میں جہاں بھی اور کہیں بھی دہشتگرد ہوگا اسے ہماری بہادر قوتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
صدر اور انصاف و ترقی پارٹی کے موجودہ چیئر مین ایردوان نے ازمیر کے ضلعی پارٹی کنونشن سے خطاب کیا۔
صدر نے کہا کہ ہماری بہادر افواج وطن عزیز کے وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ضلع حقاری دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار رہا ہےاور ازمیر میں اس وقت مشرقی اور جنوب مشرقی اناطولیہ سے آکر آباد ہونے والے شہریوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے جنہیں پی کےکے کا یہ سفاک چہرہ اچھی طرح یاد ہے۔
صدر نے مزید کہا کہ ترک حفاظتی قوتیں اس وقت ملک کے چپے چپے کے دفاع میں مصروف ہیں اور جہاں بھی ان دہشتگردوں کے ناپاک قدم پڑیں گے وہاں انہیں گاڑ دیا جائے گا۔
ماضی میں جن کی تعداد ہزاروں میں گنی جاتی تھی اب وہ صرف سینکڑوں میں ہے۔