مسلح افواج کی قربانیوں سے ہی آج یہ وطن سیاست اور جمہوریت قائم ہیں۔ طاہر حسین
Posted on September 5, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز, کراچی
کراچی : رب رحمن و رحیم نے جہاں پاکستان کو معدنیات محنت کش عوام بہترین جغرافیائی محل وقوع اورسال کے چار موسموں سے نوازا ہے وہیں پاکستان کی مسلح افواج کے عزم و حوصلے شجاعت ومہارت اور دیانت و حب الوطنی بھی پاکستان و قوم کے تحفظ و سلامتی کی ضمانت ہے یہی وجہ ہے کہ مسلح افواج نے 6ستمبر1965میں رات کی تاریکی میں حملہ آور ہونے والے اپنے سے کئی گنا زیادہ عسکری قوت کے حامل بھارت کے بزدلانہ حملوں کو اپنی حب الوطنی و حوصلے سے ناکام بناکر شجاعت کی عظیم داستانیں رقم کیں جس کیلئے پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان پر فخر کرتی ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما طارق کلیم صوبائی سیکریٹری مسلم بھٹو شاہد قریشی اسلم مینائی اور سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف سابق فوجی سربراہ ہیں اور ان کی عسکری و قومی خدمات ناقابل فراموش و قابل تحسین ہیں مگر سیاسی رنجش و رقابت اور استحصال مافیا کے مفادات کے تحفظ کیلئے مشرف کو کٹہرے میں گھسیٹنا اور انتقامی کاروائی کا نشانہ بناناآئین کی رکھوالی کی کوشش نہیں بلکہ مسلح افواج کی ساکھ کو برباد کرنے کی سازش ہے۔
جمہوریت کے نام لیوا عوام کو اپنا یرغمال بنائے رکھنے کیلئے مشرف ٹرائل کے ذریعے فوج کو خوفزدہ کرکے اس خود مختار ادارے کو بھی عوام دشمن استحصال مافیا کا تابع و فرمانبردار بنانا چاہتے ہیں جو یقینا ملک قوم اور فوج کیخلاف قبیح سازش ہے۔