مسلح شخص نے شادی شدہ خاتون کو گھر میں داخل ہو کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Posted on February 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : مسلح شخص نے رفع حاجت کیلئے آنے والی شادی شدہ خاتون کو گھر میں داخل ہو کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیل کے مطابق غلام عباس ولد اللہ وسایا جانڈلو قریشی موضع کھائی نے تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ رات محمد رمضان ولد سلطان جانڈلو قریشی اس کے گھر میں داخل ہو گیا۔
اس کی بیوی مسماة مسرت جو کہ رفع حاجت کیلئے کمرہ سے باہر نکل کر لیٹرین کے قریب پہنچی ہی تھی پسٹل سے دھمکا کر اس کے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس تھانہ کروڑ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com