نامعلوم مسلح افراد کا خلیج عمان میں ایک بحری جہاز پر قبضہ

Ships

Ships

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کی نیول ٹریڈ آپریشنز فورس نے بتایا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایران کے قریب خلیج عمان میں منگل کے روز سمندر میں لنگر انداز ایک بحری جہاز کو یرغمال بنا لیا ہے۔

برطانوی نیول فورس کی نیول ٹریڈ آپریشنز فورس کی طرف سے جاری ایک ای میل میں بتایا گیا ہے کہ یرغمال بنایا گیا بحری جہاز اس وقت راس الکوح کے ساحل سے تین میل کی دوری پر کھڑا ہے۔

ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ مغوی جہاز کے قریب جانے سے اور کسی بھی نئے حادثے کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

اس واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ بحری جہاز کس کا ہے اور اس پر کیا لادا گیا ہے۔