ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 18سال پرانے آرمز ایکٹ کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اسی سلسلے میںآج بھارتی ریاست راجھستان کے شہرجودھ پور کی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان درج کرواتے ہوئے کہا کہ میں بے قصور ہوں اور مجھے اس کیس میں جھوٹا پھنسایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھپور میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی دائر کیا تھا۔