افغانستان میں بچا ہوا اسلحہ پاکستان کو نہیں دیں گے، امریکا

 America

America

کابل (جیوڈیسک) امریکی فوج نے کہاہے کہ افغانستان میں بچا ہوا امریکی اسلحہ پاکستان کو نہیں دیا جائے گااور اس کے حوالے سے افغان رہنماؤں کے خدشات اور امریکی میڈیا کی خبریں درست نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈروں نے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں موجود سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد سے بچاؤ کی امریکی گاڑیاں (ایم آراے پی) اور کوئی اسلحہ نھیں دیا جا رہا ہے اور نہ ہی دینے کا ارادہ ہے۔