اسلحہ ڈپو سے چوری ایس ایم جی کے مزید بیالیس ہزار راونڈز برآمد، دو ملزم گرفتار

Weapons

Weapons

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کانسٹیبلری کے اسلحہ ڈپو سے چوری ہونے والے ایس ایم جی کے مزید بیالیس ہزار راونڈز برآمد کر لیے گئے، دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے اسلحے کی چوری میں گرفتار ملزموں کے انکشاف پر کوئٹہ شہر میں کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے ملزموں نے شہر کی دو دکانوں پر راؤنڈز فروخت کرنے کا اعتراف کیا جہاں چھاپہ مار کر بیالیس ہزار راؤنڈز برآمد کر لیے گئے۔ بلوچستان کے اسلحے ڈپو سے گزشتہ سال لاکھوں روپے کا اسلحہ چوری ہوا تھا۔