بازؤوں سے محروم امریکی نو جوان ماہرگٹارسٹ بن گیا

Guitar set

Guitar set

نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ سے تعلق رکھنے والےدو نوں بازوؤں سے محروم نو جوان نے معذوری کا روگ لگانے کے بجائے ماہرگٹار سٹ بن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔

یہ نوجوان پیدائشی طور پر اپنے دونوں بازوؤں سے محروم ہے جس نے اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر زندگی جینے کیلئے ہمت نہیں ہاری اور دیکھتے ہی دیکھتے سخت محنت کے بعد اپنے پاؤں سے گٹار بجانا سیکھ گیا۔

18 سالہ یہ نو جوان مختلف پروگرامز میں اپنے دونوں پاؤں کے سہارے گٹار بجاتااور ساتھ ہی خود گانا ، گاکر اپنی مہارت کا مظاہر ہ کر تا ہے جوکہ اس جیسے معذور افراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلیٰ مثال ہے۔