کراچی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں ایم کیو ایم کے 26 کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔
ملزموں میں فیصل موٹا، عبید کے ٹو، عامر سر پھٹا اور دیگر شامل ہیں۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ ملزمان کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزمان پر دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔