اسلحے سے بھرا آئس لینڈ دنیا کا پرامن ملک،ڈنمارک کا دوسرا،نیوزی لینڈ کا تیسرانمبر

Denmark

Denmark

ریجاوک(جیوڈیسک)یورپی ملک آئس لینڈ میں اسلحے کی بھرمار ہیتاہم کرہ ارض پر اس سے زیادہ پرامن ملک کوئی اور نہیں۔آئس لینڈ دنیا کا سب سے پرامن ملک ہیجہاں جرائم کی سطح دنیا بھر میں سب سے کم ہے،یہاں طبقاتی فرق نہ ہونے کے برابر ہیاور یہی بات امن کی ضمانت دیتی ہے۔امیر اور غریب کافرق نہ ہونے کے باعث لوگوں میں تناکی کیفیت بھی جنم نہیں لیتی۔

تین لاکھ آبادی کے اس ملک میں ایک تہائی افراد کے پاس اسلحہ ہیجو کبھی استعمال نہیں ہوا،پرامن ترین ملکوں میں ڈنمارک دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے اور کینیڈا چوتھے نمبر پر ہے۔

فہرست میں پاکستان کا نمبر ایک سوانچاسواں ہیجبکہ بھارت ایک سو بیالیسویں پوزیشن پر ہے۔پرامن ملکوں میں امریکا کے پاس بھی کچھ اچھا مقام نہیں۔فہرست میں اس کی پوزیشن اٹھاسیویں ہے۔برطانیہ کو اس رینکنگ میں انتیسواں نمبر ملا ہیجبکہ بدامنی میں صومالیہ پہلے درجے پر ہے۔