اسلحہ خریداری کیس: سابق آئی جی سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں اسلحہ خریداری کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق آئی جی ملک نوید سمیت 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

عدالت نے ملزم غزن ہوتی کی ضمانت منسوخ کردی جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ غزن ہوتی سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر ہوتی کے بھائی ہیں۔