اسلحہ کی دوڑ میں کمی کے اصول پر سختی سے کاربند ہیں، دفتر خارجہ

Foreign Office

Foreign Office

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں کمی اور ایٹمی عدم پھیلاو کے اصول پر سختی سے کاربند ہے، ایٹمی اثاثوں کی حفاظت اور کمانڈ اینڈ کنٹرول کا بہترین نظام وضع کررکھاہے۔

ترجمان اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام قائم رکھنے کیلئے ہے۔ ایٹمی طاقت کی حیثیت سے پاکستان کی پالیسی ضبط اور ذمہ داری کی ہے۔ پاکستان کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں پر پابندی کے بین الاقوامی معاہدوں پر سختی سے کاربند ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایٹمی مواد کی برآمد روکنے کیلئے جامع اور موثر اقدامات کیے ہیں، جن کا معیار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے معیار کے مطابق ہے۔