اسلحہ سکینڈل کیس، مزید دو ملزمان گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) اسلحہ سکینڈل کیس میں سابق آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ملک نوید کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور وہ ریمانڈ پر اس وقت نیب کے پاس ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سکینڈل میں ملوث مزید دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں نیاز علی شاہ سابق وزیر اعلیٰ کے رشتہ دار ہیں جبکہ رضا علی سابق وزیر اعلیٰ کے مشیر کے عہدے پر فائز تھے۔

ملزمان پر ایک ارب بیاسی کروڑ روپے سے زائد کے اسلحے کی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے۔