پشاور (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے اسلحہ اسکینڈل کیس میں سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید کو مزید 14 دنوں کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پشاور کے احتساب عدالت میں اسلحہ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید کو 14 دنوں کا جیوڈیشل ریمانڈ پورا کرنے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نے سابق آئی جی ملک نوید کو مزید 14 دنوں کے جیوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔