اسلحہ اسکینڈل: ملک نوید دل کی تکلیف کے بحث ہسپتال منتقل

Malik Naveed

Malik Naveed

پشاور (جیوڈیسک) ملک نوید کو احتساب عدالت نے گذشتہ روز چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

جمعرات کو ملک نوید کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں قیدیوں کیلئے مخصوص ایم ایل سی وارڈ منتقل کیا گیا۔ ملک نوید نے اس وارڈ میں رہنے سے انکار کردیا جس کے بعد انہیں ہسپتال کے کارڈ یالوجی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ملک نوید یہاں بھی خوش نہیں ہیں اور ہسپتال کے وی آئی پی بولٹن بلاک میں داخلے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک نوید کو بولٹن بلاک میں نہیں رکھا جا سکتا۔