کراچی (جیوڈیسک) اسلحہ کی اسمگلنگ کے لئے بنائے جانے والے کمیشن نے ڈی جی رینجرز سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن اپنی رپورٹ منگل تک مکمل کر لے گا۔ کمیشن کے رکن کی پیر کو ڈی جی رینجرز میجرجنرل رضوان اختر سے ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات میں اسلحہ کی اسمگلنگ کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
رینجرز حکام کی جانب سے شواہد ملنے کے بعد کمیشن منگل تک اپنی رپورٹ مکمل کر لے گا۔ ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی اور کسٹم حکام نے اپنی رپورٹ اور تجاویز کمیشن کو جمع کرا دی ہیں۔ کسٹم، پورٹ قاسم سمیت دیگر محکموں کے افسران نے اپنے بیانات بھی جمع کرا دئیے ہیں۔