آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج

Supreme Court Lahore

Supreme Court Lahore

لاہور (جیوڈیسک) فوجی عدالتوں کے قیام کے لئے آرمی ایکٹ اور 21 ویں آئینی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام آئین کے بنیادی ڈھانچے کے منافی ہے۔

آرمی ایکٹ اور آئین میں کی گئی حالیہ ترامیم سے عوام کے وہ حقوق سلب ہوئے جن کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے۔ اس لئے عدالت عظمٰی سے استدعا ہے کہ 21 ویں آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ نے گزشتہ روز آرمی ایکٹ اور آئین میں 21ویں ترمیم متفقہ طور پر منظور کی تھی جس کے تحت دہشتگردوں کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لئے خصوصی فوجی عدالتوں کا قیام ہے۔