فوج کیخلاف ہر تحریک کو کچل دیا جائیگا، آرمی چیف

Thailand

Thailand

بینکاک (جیوڈیسک) آرمی چیف نے خبردار کیا ہے کہ فوج کے خلاف تحریک کو کچل دیا جائے گا۔

تھائی لینڈ میں میرے عزیز ہم وطنوں تو بائیس مئی کو ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد کے حالات بھی مملکت خداداد کے ماضی سے مختلف نہیں اور آرمی چیف نے نیا فرمان جاری کردیا ہے۔

سیاسی مفاہمت اور اصلاحات کے نام پر ایک سال تک الیکشن نہ کرانے کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی جمہوریت پسندوں کو خبردار کیا ہے کہ فوج کے خلاف مزاحمت کو سختی سے کچل دیا جائے گا۔

دوسری جانب تھائی لینڈ میں جمہوریت کے حامی بھی دھن کے پکے ہیں اور عوام کی حکمرانی بحال کرنے کے لئے مظاہرے کر رہے ہیں، جس کے دوران فوج مخالف درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔