فوج کیخلاف بیانات بیرونی و پاکستان دشمن ایجنڈے کا ثبوت ہیں : شاہد قریشی
Posted on April 11, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : جمہوریت کے نام پر دھوکے اور دھاندلی سے حکمرانی حاصل کرنے والا عوام دشمن ٹولہ ملک اور قوم سے وفادار نہیں ہے کیونکہ رانا مبشر نے اے آروائی کے پروگرا م کھرا سچ میںجو دستاویزی ثبوت پیش کئے ہیں ان سے ثابت ہوتا ہے کہ شریفوں اور ان کے وزیروں نے ذاتی مفادات کیلئے پاکستان و عوام کو نقصان پہنچایا اور آج بھی غیر آئینی طور پر اقتدار پر قابض ہیں جس کیخلاف سپریم کورٹ کو فوری سوموٹو ایکشن لیکر ان ملک دشمنوں کو ہمیشہ کیلئے سےاست و قیادت کیلئے نا اہل قرار دینا چاہئے۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو ‘ سینئر رہنما شاہد قریشی ‘ سید وصی الدین اور ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ شریفوں کا یہ کرپٹ ٹولہ آج بھی اپنے سابقہ دور حکومت کی طرح فوج اور آرمی چیف کیخلاف پھر سے وہی سازشیں کررہا ہے جس کی وجہ سے فوج آمریت جیسے انتہائی اقدام پر مجبور ہوئی اور ملک بچانے کے فوج کے اس اقدام کو غیر آئینی قرار دیکر سابق آری چیف کو غدارقرا ر دیکر لٹکانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔
طاہر حسین کا کہنا تھا کہ اصل غدار وہ ہیں جو ٹیکس چراتے ہیں ‘ عدالتوں پر حملے کراتے ہیں ‘ فوج میں اختلافات پیدا کرکے اپنے ہی ملک کے دفاعی ادارے کو کمزور بناتے ہیں اور ایک آرمی چیف کو انتقام پرست منصفوں سے غدار قرار دلاکر دوسرے آرمی چیف کو خوفزدہ کرکے اپنا پالتو بنانا چاہتے ہیں تاکہ کورکمانڈرز سمیت فوج میں تمام تقرریوں اور ترقیوں کااختیار حاصل کرکے آ ئندہ حکومت کے کسی بھی ملک دشمن اقدام کیخلاف فوج کو محبانہ کردار کی ادائیگی سے روک کر اپنے اقتدار کو زیادہ محفوظ و طویل بنایا جاسکے مگر فوج چونکہ پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ہے اسلئے اس کیخلاف سازش پاکستان کیخلاف سازش ہے اور فوج پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی جس کا نتیجہ ایکبارپھر مارشل لاءکی صورت نکلے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com