حیدر آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ قوم کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے توقعات پر پوری اتری، مادرِ وطن کے دفاع اور قدرتی آفات میں پاک فوج قوم کی امیدوں پر ہمیشہ پوری اترے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حیدر آباد گیریژن کا دورہ کیا، سندھ رجمنٹل سینٹر اور فارمیشن کے ریٹائرڈ اورحاضر سروس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔
آرمی چیف نے مختلف سیکورٹی آپریشنز میں فارمیشن کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ قوم کی آواز پر لبیک کہا اور توقعات پر پوری اتری۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملکی دفاع ہو یا قدرتی آفات، پاک فوج قوم کی امیدوں پر ہمیشہ پوری اترے گی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے سندھ رجمنٹل سینٹر کا بھی دورہ بھی کیا، یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔